دریائے راوی میں تھیلیاں پھینکنا غلطی تھی، اداکارہ ریشم

0
168

لاہور (این این آئی)اداکارہ ریشم نے دریائے راوی میں تھیلیاں پھینکنے کی غلطی کا اعتراف کرکے معذرت کرلی۔قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہیں اور غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں، اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، انہیں کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا۔کچھ دن قبل ریشم نے دریا میں مچھلیوں کے لیے خوراک پھینکنے کے ساتھ ساتھ تھیلیاں بھی پھینک دی تھیں۔واضح رہے کہ دریا میں تھیلیاں پھینکنے پر سوشل میڈیا میں عوام نے ان پر شدید تنقید کی تھی۔