لاہور ( این این آئی)اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی نقل کرنے کی بجائے اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے ، ، بدقسمتی سے ہم نے اپنی ثقافت کو چھوڑ کر غیروں کی ثقافت کو اپنا لیا ہے اور اب ہم ادھر کے ہیں نہ اُدھر کے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ثقافت صرف رہن سہن اور لباس کی حد تک محدود نہیں بلکہ اس کے بڑے وسیع معنی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی میں بھی ایک خوبصورتی ہوتی ہے ، ضروری نہیں کہ آپ نئے لباس ہی خریدیں بلکہ اپنے پرانے لباس کو دھو کر پہن کر فضول خرچی سے بچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر زیادہ آگیا ہے اور اس کی دیکھا دیکھی نوجوان نسل میں بھی اسی طرح کے رحجانات فروغ پا رہے ہیں ، ٹی وی پر ہمیں ایسی ڈرامہ سیریل پیش کرنے چاہئیں جن کی کہانی معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتی ہو اور اس میں معاشرے کے لئے اصلاح کا پہلو نمایا ں ہو۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...