صدقہ جاریہ کریں قیامت کے دن وہی کام آئے گا’ عاطف اسلم

0
191

لاہور( این این آئی)گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ صدقہ جاریہ کریں قیامت کے دن وہی کام آئے گا۔سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں سے متعلق عاطف اسلم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے اپنی حیثیت کے مطابق جو کچھ کیا جاسکتا ہے وہ ہم کررہے ہیں۔ہمارا کاررواں حال ہی میں سیلاب زدگان کے پاس پہنچا تھا، ہماری کوشش تھی کہ سستے ٹینٹ فراہم کیے جائیں کیونکہ وہاں کھانا کافی موجود تھا، ہم جو کرسکتے تھے ہم نے کیا۔عاطف اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب کو اس نیکی میں حصہ لینا چاہیے، یہ ایک صدقہ جاریہ ہے اور قیامت والے دن یہی آپ کے کام آئے گا۔