شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے’صائمہ خان

0
154

لاہور ( این این آئی) اسٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے ،مجھے شوبز کے میدان میں جس طرح عزت اور مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچوں گی جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میری کامیابیوں کا سفر آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری نئی آنے والی اداکارائوں کو صرف ایک ہی نصیحت ہے کہ وہ محنت کو اپنا اشعار بنائیں تو ایک دن کامیابی خود ان کے دروازے پر دستک دے گی ۔