اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے،نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں،رانا شمیم اس سے پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں۔سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، بیان حلفی میں غلطی سے ہائیکورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا۔رانا شمیم نے کہا کہ اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں، 10نومبر 2021کے بیان حلفی میں جج کا نام غلط فہمی کی وجہ سے شامل ہوا،میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...