لاہور( این این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچا ئوکے بعدسیاست بچائومہم پرہے،6ماہ میں معیشت نہیں سدھری،برآمدات نہیں بڑھیں،مہنگائی اورڈالرنہیں رکا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مزیدڈیڑھ کروڑلوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔سیلاب متاثرین کے لئے نہ باہرسے امدادآئی اور نہ اندرسے مددملی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، دو وزارتیں ہم نے دیں ، دوانہوں نے دی لیکن ساتھ کراچی سے فاغ کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری بیشک لاہور میں بیٹھیں الٹی گنتی شروع ہو چکی ، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سے شروع کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ثمر قند میں بلاول کا چہرہ پڑھا سکتا ہے ، پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکر ہیں ، آٹا اور پیٹرول نایاب ہے ۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...