کراچی (این این آئی)پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں 365 دن یعنی ایک سال کا ساتھ مکمل ہوجانے کی خوشی منائی گئی۔اداکارہ نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر 365 کا ہندسہ درج تھا بعد ازاں کیمرے میں خود آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔اس پوسٹ پر مداح قیاس کررہے ہیں کہ اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی مل گیا ہیلیکن اس بار انہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے۔صبا قمر نے سال 2021 کے آغاز میں بھی پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کاروباری شخص اور یوٹیوبر عظیم خان سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں عظیم خان سے راہیں جدا کرلی تھیں۔حال ہی میں صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک شخص کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور ان سے تعلقات کے بعد ان کا محبت سے متعلق خیال ہی تبدیل ہوگیا۔
مقبول خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...