قیدیوں کو معیاری تعلیم ، خوراک، طبی سہولیات ، جبکہ لا وارث قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کی جائے گی’فیاض الحسن چوہان

0
305

لاہور (این این آئی) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقی کا سفر جاری و ساری ہے ،وزیر اعلی پرویز الٰہی پنجاب کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پائیدار اقدام کر رہے ہیں۔ فیاض چوہان نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے زیادہ تھی، ایک فیصد کر دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی بہت سے اقدام کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو معیاری تعلیم ، خوراک، طبی سہولیات ، جبکہ لا وارث قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے وبائی امراض کی روک تھام کے لئے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دی ہے۔ سنٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام سے صوبے میں ڈینگی ، کورونا، ہیضہ ، ٹائیفائڈ اور دیگر امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی۔پنجاب میں زیتون ، سٹرس فروٹ اور دیگر فصلوں کی پیداوار کی بڑھوتری پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے چولستان کے 20 ہزار کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چولستان کے بے زمین کسانوں کو اراضی دینے سے انکی قسمت بدل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت، پنجاب حکومت کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کر رہی ہے۔ جنکا اپنا ہاس ڈس آرڈر ہے وہ پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔