لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت کومستحکم کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔وہ پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں ‘تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ ‘کے تعارفی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد، موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوی بورڈ ساجد لطیف، انٹرنپینیورز ،طلبائوطالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ پروگرام انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کو ڈگریوں کے ساتھ ساتھ طلباء کی مہارتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے بھی کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام کو بہترکرنے کیلئے رٹہ سسٹم سے نجات دلانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کے ساتھ مل کرروایتی سیاست کے ڈھانچے کو بدلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ ہو تو کھلی کچہریوں کی ضرورت نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم وقت میں زیادہ ترقی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بہت صلاحیت ہے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...