لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے پنجاب میں پارٹی امور دیکھنا شروع کر دیئے ،صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سرداراویس لغاری سمیت دیگر کو غیر فعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایاگیاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے خود دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداروں سے مریم نواز نے خود را بطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر رابطے کر رہی ہیں اور ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے۔مریم نواز نے صوبائی صدر راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری سرداراویس لغاری اور دیگر کو غیرفعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل صوبے کے سیاسی معاملات سابق وزیراعلی حمزہ شہباز دیکھتے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...