ولنگٹن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل ہیں،اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے شامل ہیں،اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساوتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔سہہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم اور راس ٹیلر 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ڈوائن براوو، کرس گیل، محمود اللہ اور مشفیق الرحیم 7مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ شکیب الحسن اور روہت شرما آٹھویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...