کابل(این این آئی )دنیا بھر میں مشہور ویڈیو شیئر نگ ایپ ٹک ٹاک اور گیم پب جی پر افغانستان میں جلد طالبان کی جانب سے پابندی لگادی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان افغانستان میں اگلے تین ماہ کے دوران ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں طالبان کی جانب سیاعلان کیا گیا تھا کہ ہم ٹک ٹاک اور پب جی تک لوگوں کی رسائی روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ایپس نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو اس حوالے سے ہدایت پر عمل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ماضی میں اس حوالے سے طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو گمراہی سے روکنے کے لئیٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی ضروری ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل افغانستان میں 23 ملین ویب سائٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...