اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنے کی کال کرنے کے معاملے پر (کل) بدھ کوطلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 21 ستمبر صبح 10 بجے طلب کیا گیا ۔ شوکت ترین کو وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو فون کال کرنے پر طلب کیا گیا ۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔خیال رہے کہ شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو کال کرکے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔شوکت ترین نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی اشٹرس ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان سالوںکو کہ یہ ہمارے سے ‘آرم کوشننگ’کرکے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پیسے لے لیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...