راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی۔عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان اور فواد چوہدری سے متعلق شوکاز نوٹس کے معاملے پر اب عدالت کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...