اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے2 ہفتوں میں فوری انتخابات کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کرنے کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ انتباہ کے بعد پیشگی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت پر فوری انتخابات کے اعلان کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ہفتے سے نئی تحریک شروع کرنے کے اعلان پر وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے دارالحکومت کی جانب لانگ مارچ اور ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی حمایت کرنے والے صوبوں میں گورنر راج نافذ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں سخت کارروائی سے خبردار کیا ہے۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی سخت کردی۔ذرائع کے مطابق بظاہر پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے دارالحکومت پولیس نے صوبوں اور پیرا ملٹری فورسز سے اضافی نفری بھی طلب کی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق پنجاب سے اسلام آباد کی جانب آنے والی سیاسی ریلی کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ امن و امان کی خراب صورتحال سے بچنے کے لیے ریڈ زون کے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں پولیس نے وضاحت کی کہ پنجاب سے کچھ لوگ اپنے سیاسی مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کی جانب آرہے ہیں اس لیے شہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔ذرائع نے اشارہ کیا کہ اس ممکنہ احتجاج سے مراد کسانوں کا احتجاج ہے جنہوں نے ڈی چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تاہم بدھ کی رات حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج کا اعلان واپس لے لیا تھا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...