48لاکھ ہدف ،28 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی’ سیکرٹری صحت

0
283

لاہور( این این آئی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں جاری بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کے مطابق لاہور، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور اور اوکاڑہ میں دوسرے دن 7لاکھ93 ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ان اضلاع میں بچوں کی ویکسی نیشن کا روزانہ کا ہدف 8 لاکھ 7 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔چوتھے روز کورونا ویکسینیشن کا 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔لاہور میں 3 لاکھ 39 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی،راولپنڈی میں 1 لاکھ 37 ہزار جبکہ ملتان میں 1 لاکھ 28 ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔سیکرٹری صحت کے مطابق بہاولپور میں1 لاکھ 7ہزار جبکہ اوکاڑہ میں 79 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔چھ روزہ مہم میں 48 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔4 دنوں میں 28 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔