نیویارک (این این آئی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتیرس ڈونرز کانفرنس کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں،کانفرنس کا انتظام فوری طورپر کیا جائیگا ،ملک میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 1500 سے زائد افراد کا انتقال ہو چکا ہے، معیشت کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ فوری طور پر ڈونرز کانفرنس کا انتظام کیا جائے گا۔انہونے کہاکہ مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 1500 سے زائد افراد کا انتقال ہو چکا ہے، معیشت کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق پوری دنیا کو آگاہ کیا ہے، دنیا کو بتایا ہے کہ سیلاب سے ملک کی معیشت، زراعت اور صنعت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور یورپی ممالک کے لیڈرز سے بھی ملاقات ہوئی، بیلجیئم کے وزیرِ اعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے بتایا ہے کہ دنیا کو اب ہماری مدد کرنا ہوگی، ہمیں ریلیف دینا ہوگا، دنیا کو اب ہمیں فسکل اسپیس دینا ہو گا تاکہ ہم کروڑوں لوگوں کو ان کے گھروں میں بسا سکیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصیبت کے وقت دشمن بھی ایک دوسرے پر وار کرنا چھوڑ دیتے ہیں، یک جہتی اور دکھی انسانیت سے عملی ہمدردی کے لیے ذاتی پسند ناپسند سے اوپر اٹھنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ترقی و بحالی کے لیے قوم کو اکٹھا کرنا اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنا ہو گا۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے مطابق انتخابی رولز میں...
نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں حکومتی اجازت سے باہر گئے، واپسی...
کراچی (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں ،حکومت کی...
بلاول بھٹو نے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لئے 5 پارلیمانی بورڈ تشکیل...
لاہور( این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے...
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی...
لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے 93 قومی دن پر سعودی...
نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، سیدھا جیل جانا ہوگا،نعیم پنجوتھا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر...