اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے میچ جیتنے پر بھارت کو ان کی پاکستان کے ہاتھوں ہوبہو ہونے والی شکست یاد دلا دی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے 152 پر صفر وکٹ اور اب 203 پر۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔بابر اعظم کی شاندار سنچری اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے 88 رنز کی فتح کی بدولت پاکستان نے وکٹ کھوئے بغیر 200 رنز کا ہدف حاصل کرکے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔پاکستانی اوپنرز بابر اور رضوان کی جوڑی نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگ میں 152رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...