نیویارک (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ30 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ جمعرات کو گلوبل کمیونیکیشنز کی انڈر سیکرٹری جنرل ملیسا فلیمنگ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلابی تباہی کا شکار ہے، اس کی بھرپور مدد کی جائے، اس پر عالمی برادری نے خاطرخواہ حصہ ڈالا ہے تاہم تباہی کا حجم بہت زیادہ ہے، 10 لاکھ گھر تباہ ہوئے، 40 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کھڑی کپاس، چاول سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، 9 لاکھ مویشی پانی میں بہہ گئے، ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں تباہ ہوئیں، سینکڑوں پل تباہ ہوگئے، سیلاب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گندم اور کپاس کی فصل کیلئے زمین تیار نہیں، اس کیلئے کھاد اور بیج درکار ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ دکھی انسانیت کی آواز ہیں، پاکستان کیلئے انہوں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں بھی آواز اٹھائی، امریکی صدر جوبائیڈن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر سمیت تمام رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ پاکستان کی امداد کے حوالہ سے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...