لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے تھائی لینڈ کے سفیر چکرد کراچائی وانگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں ڈپٹی ہیڈ مشن ایویندا اماتاویوات ،فرسٹ سیکرٹری ایارات کوساکل اور دیگر شامل تھے۔وفد نے تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبول ادویادیج اور ملکہ سرکت کے 1962 اور شہزادی ماہا چکری سریندہورن کے 2012 میں لگائے گئے آم کے پودے جو اب تنا آور درخت بن چکے ہیں بھی دیکھے۔گورنر پنجاب نے بادشاہ بھومیبول، ملکہ سرکت اور شہزادی ماہا چکری کے دورے کی تاریخی البم بھی تھائی لینڈ کے سفیر کو پیش کی ۔سر بینس فٹزپیٹرک کو 1895 میں پیش کیا جانے والا بدھا باول بھی اپنی اصل شکل میں گورنر ہائوس میں موجود ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ محفوظ کی گئی یادگاروں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور مضبوط تعلقات کو فروغ دیا ہے۔پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، کئی عشروں پر محیط دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے ک ہا کہ تھائی لینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی بالخصوص تھائی لینڈ میں بسنے والے پاکستانی پٹھان جو تھائی پٹھان کے نام سے جانے جاتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...