لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے،گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے،اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں، سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کیلئے کی گئیں، جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمی کاحلف اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمرے میں ٹھہرکرسیلاب زدگان کی امدادمانگی،جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی۔ انہوںنے کہا کہ72 رکنی وفاقی کابینہ بارے ہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...