اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے خارجہ پالیسی نکات کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا پرشہباز شریف نے وہی کہا جو عمران خان کہتے رہے ہیں، لگتا یہی ہے شہبازشریف نے عمران خان کی کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کاپی پیسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اچھاکیا سیلابی تباہ کاریوں کیساتھ ترقی یافتہ ملکوں کوان کی ذمہ داریاں بتائیں لیکن شہبازشریف اور ان کیبھائی کی حکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیااقدامات کیے گئے؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنیکی جگہیں بنائی ہوتیں تو یہ تباہی نہ ہوتی، عمران خان نے عملی اقدامات کییتھے اور سونامی بلین ٹری کو پوری دنیا نے سراہا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...