اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان نے کہاکہ عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے آئے ہیں، عمران خان کی اقتدار سے بیدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے، دونوں نے ہی عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔حامد خان نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وزیراعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا جسے وقت نے بھی ثابت کیا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے میں میرا موقف درست تھا۔انہوںنے کہاکہ صورتحال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے چھوٹا تھا۔رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...