مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا، وزیر اعظم

0
197

لندن (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔ شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔