واشنگٹن(این این آئی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے ذمے قرضوں کی ادائیگیاں مخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے مگر موجودہ صورت حال میں ادائیگیاں مخر کی جائیں۔ انہوںنے کاہکہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے لیکن کشمیر اور اسلامو فوبیا پر بھارت کے انتہا پسندانہ موقف سے پیچھے ہٹنے پر ہی ایسا ممکن ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت کو یک طرفہ اور غیرقانونی طورپر بدلا۔ پاکستان کے لیے بھارت کے یہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کے اثرات کے ساتھ اب متاثرین کو صحت کے بحران کا بھی سامناہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سرسبز منصوبوں، موسمیاتی لچک دار بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرانا چاہتا ہے ، بڑے صنعتی ملکوں کو قرض واپس کرنے کے بجائے ہم وہی رقم سرسبز بنیادی منصوبوں پر خرچ کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...