اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے چند برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے،پائیدار بنیادوں پر اس شعبے کا مستقبل محفوظ بنانے اور بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم سیاحت کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ اپنے ملک کی اقتصادی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ترجیحات طے کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کی جا سکے، پاکستان اپنے شاندار مناظر، تنوع اور قدیم تہذیبوں کی بھرپور تاریخ کی وجہ سے دنیا میں پرکشش اور منفرد سیاحتی مقامات کا حامل ہے، ہمارے ملک میں مذہبی سیاحت کی کشش بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک لازمی ذریعہ ہے اور یہ یقینی طور پر متعلقہ اور مقامی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات کی بہتری سے منسلک ہے جس سے پورے ملک کو مختلف پہلوؤں سے فائدہ پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت زرمبادلہ کمانے ، روزگار پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کا ایک ذریعہ ہے، بلاشبہ اس سے ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں میں ہم آہنگی بھی پیدا ہوتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران اس شعبے پر توجہ مرکوز کی ہے، جیسا کہ اس سال کا موضوع سیاحت پر ازسرنو غور کرناہے، اب ہمارے پاس اس شعبے کے بارے میں دوبارہ غور کرنے کا موقع ہے جو دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے کوویڈ 19 کی وبا سے متاثر ہوا اور اب یہ تباہ کن سیلاب سے بری طرح متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے اور اس کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نئی حدود طے کرنے کے لیے طویل مدتی سٹریٹجک منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ محفوظ سیاحت پر خصوصی توجہ کے ساتھ پروگرام تیار کیے جائیں، مجھے یقین ہے کہ حکومت نچلی سطح سے صنعت کو دوبارہ شروع کرکے چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،اس کے علاوہ بحران سے نکلنے اور بہتر انداز میں تعمیر نو کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون اور اشتراک کو یقینی بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...