لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے چوتھی مرتبہ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال کر پاکستان کے سب سے زیادہ مرتبہ وزیر خزانہ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ مالیاتی اور اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر اسحاق ڈار کا کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا ہے ۔اسحاق ڈار گزشتہ 28 سالوں سے پارلیمنٹرین چلے آرہے ہیں۔ وہ چوتھی مرتبہ ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ 1993 سے 1996 اور 1997 سے 1999 تک دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد مسلسل چار بار سینیٹر منتخب ہوئے ۔اسحاق ڈار نے پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر پہلا عوامی عہدہ (1992-1993) میں سنبھالا۔ 1997 اور 98 کے درمیان وہ وفاقی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رہے۔ 1998 سے 1999 تک وفاقی وزیر خزانہ، اقتصادی امور اور پھر 2008 میں بھی کچھ عرصہ کے لیے وزیر خزنہ بنے۔ 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو اسحاق ڈار ان کی معاشی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہ وزیر خزانہ بن گئے اور چار سال تک وزیر خزانہ رہے۔ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد اسحاق ڈار حلف اٹھانے کے لیے ملک واپس نہ آئے۔ تقریباً پانچ سال بعد وہ وطن واپس آئے ہیں اور انہیں دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...