لاہور( این این آئی) نامور اداکار اربازخان نے کہا ہے کہ اداکار شفقت چیمہ کردارنبھاتے ہوئے اپنی شخصیت کی نفی کر کے کردار کو اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں جس سے سو فیصد حقیقت کا گمان ہوتاہے ، میںنے جب پہلی مرتبہ شفقت چیمہ کے ساتھ کام کیا ہے تو وہ میری کیرئیر کی دوسری فلم ”بازی گر ” تھی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ارباز خان نے کہا کہ اس فلم میں میرے اور شفقت چیمہ کے درمیان لڑائی کا منظر عکسبند ہونا تھااوراس کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ فائٹ چلتی ہوئی ریل گاڑی کی چھت پر تھی ۔جب میں نے اورشفقت چیمہ نے چلتی ہوئی ریل گاڑی کی چھت پر سین کی عکسبندی شروع کی تومجھے بہت خوف تھا اورجب گاڑی اٹک پل سے گزر رہی تھی شوٹنگ جاری تھی کہ اس دوران میں لڑا کھڑا گیا اورمجھے ایک لمحے کے لئے ایسا لگا کہ میں ٹرین کی چھت سے نیچے گر جائوں گا لیکن خدا کی ذات نے مجھے محفوظ رکھا۔انہوںنے کہا کہ شفقت چیمہ اور میں نے وہ سین انتہائی خوبصورتی سے مکمل کرایا جس پر ہم دونوںکو داد ملی ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...