لاہور( این این آئی)چینی زرعی کمپنی پاکستان کوہائبر ڈ چاول کے بیچ عطیہ کرے گی جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید تکنیکی ماہرین بھی بھیجیں جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار چینی ڈویلپر اور ہائبرڈ بیج فراہم کرنے وا لی چینی کمپنی ووہان چنگفا ہیشینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈ میں پاکستان بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چاو شو شنگ نے ایک انٹر ویو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی تقریبا بیس سالوں سے پاکستان کو چاول، کینولا اور سبزیوں کے ہائبرڈ بیج فراہم کر رہی ہے۔ خاص طور پر اس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہائبرڈ چاول کی قسم کیو وائی 0413 کو رجسٹر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی سندھ، پاکستان میں 60 فیصد ہائبرڈ چاول کا گھر ہے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ توقع ہے کہ چاول کی برآمد جو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ ہے کو کم نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چاول کی پیداوار اور برآمد کو بحال ہونے میں تین سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مزید تکنیکی ماہرین بھیجیں گے جس کا مقصد کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے موثر استعمال کو بہتر بنانا ہے تاکہ کم سے کم لاگت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے، کمپنی نے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔بیجوں کی پیداوار پاکستان اور چین دونوں میں کی جا سکتی ہے تاکہ شدید موسم کی صورت میں وہ ایک دوسرے کی تکمیل کر سکیں،ٹیسٹ سٹیشن بھی مختلف شہروں میں زیادہ قائم کیے جا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...