فلم اور ٹی وی کا مزاج بالکل الگ ہے ٹی وی میں مارجن مل جاتا ہے ‘ ندیم بیگ

0
308

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے نذیر تھا لیکن میرے سے پہلے فلم انڈسٹری میں نذیر صاحب موجود تھے اس لئے میرا لئے ندیم کا نام تجویز کیاگیا اور احمد ندیم قاسمی سے لگائو ہونے کی وجہ سے میں نے اپنا نام ندیم رکھ لیا ،فلم اور ٹی وی کا مزاج بالکل الگ ہے ٹی وی میں اداکار کو کام کرنے کا مارجن مل جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ فارغ اوقات میں کتابیں پڑھتا ہوں ، مجھے شاعری سے بھی لگائو ہے اور ایک دوشعر بھی کہہ رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرا اصل نام تو نذیر بیگ ہے لیکن احمد ندیم قاسمی کی وجہ سے میرا نام ندیم ہوا، فلموں میں آیا تو نذیر صاحب پہلے فلموں تھے تو لوگوں نے کہا کہ نذیر تو ہے ۔میرے لئے ندیم نام تجویز کیا گیا کیونکہ مجھے احمد ندیم قاسمی صاحب بہت پسند تھے اور یہی نام نذیر سے ندیم بن گیا ۔ انہوںنے کہا کہ فلم اور ٹی وی کا تجربہ بالکل الگ ہے اس لئے ان کا مزاج بالکل الگ ہے ، فلم میں ایک مقررہ ٹائم ہوتا ہے اس لئے غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی اس لئے زیادہ سوچنا پڑتا ہے جبکہ ٹی وی میں آپ کے پاس درجن سے زائد اقساط ہونے کی وجہ سے مارجن ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع میں ریڈیو پاکستان پر شوقیہ گایا بھی ہے لیکن میں نے باضابطہ گلوکاری نہیں سیکھی۔