پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے گردش کردہ خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا

0
246

اسلام آباد (این این آئی) اوگرا ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے گردش کردہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ جمعرات کو اوگرا ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30ستمبر 2022 رات کو کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریزکیا جائے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔