اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جمعہ کو شہباز شریف اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے، جہاں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے اس منصوبے سے بارہ کہو شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔وزیراعظم کے مطابق 5.4کلو میٹر طویل منصوبیکو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف بولی کے ذریعے ایل سی کو دیا گیا۔شہباز شریف نے کہاکہ ایل سی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے تاہم منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری ہونی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بارہ کہو بائی پاس منصوبہ ساڑھے پانچ کلو میٹر طویل ہوگا ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں ۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...