اسلام آباد (این این آئی)دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دوست ممالک اور عالمی ادارے پیش پیش ہیں اور اب تک امدادی سامان لیکر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اب تک 17ممالک، 3عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان لیکر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں، یو اے ای سے 41،امریکہ سے 21، ترکیہ کے 14طیارے امدادی سامان لے کرآئے، سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار، 4 امدادی طیارے پاکستان پہنچے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ انڈونیشیا نے2، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا، نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی نے بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ بھیجوایا، یونیسف 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین 14، عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھجوائے، جبکہ ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان، یو اے ای نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد بھجوائی۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...