کابل (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں جمعے کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کابل میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ‘طلبہ امتحان کی تیاری کر رہے تھے کہ تعلیمی مرکز پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔ حملے میں بدقسمتی سے 19 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ دشت برچی کے قریب ہوا جو مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان عبدل نافع تکور نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘کاج نامی ایک تعلیمی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بدقسمتی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔’شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاق کے فقدان کو ثابت کرتا ہے۔گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا اور تشدد میں نمایاں کمی آئی تاہم حالیہ مہینوں میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔افغانستان کے شیعہ ہزارہ افراد کو کوئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ طالبان پر 1996 سے 2001 تک اس گروپ کے خلاف بدسلوکی کا الزام لگایا گیا تھا۔طالبان کی واپسی سے قبل دشت برچی میں ان کے سکول کے قریب بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 300 کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر طالبات شامل تھیں۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ایک سال قبل داعش نے اسی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...