اسلام آباد (این این آئی)نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا اجلاس- جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک اور طبی وسائل پر غور کیا گیا۔ڈپٹی چئیرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت ھونے والےاجلاس میں خصوصا سندھ اور بلوچستان میں پانی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت عامہ کے عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ کم متاثرہ علاقوں سے عملہ اور اہلکار زیادہ متاثرہ مقامات میں لے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں این ایچ اے کو سپلائی کے راستے کھولنے کیلئے این 5 کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور احسن اقبال نے سںدھ اور بلوچستان کے حکام کو بدستور زیر آب علاقوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے ہدایت کی کہ زیادہ تر متاثرہ اضلاع میں خوراک اور دیگر اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے بالخصوص خواتین اور بچوں کو غذائی اشیا بشمول بچوں کے دودھ اور اناج کی اشد ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی ایک بڑی آبادی کو پناہ گاہوں اور خیمے کی ضرورت ہے۔ بدترین سیلاب کی تباہی کی وجہ سے متاثرہ آبادی کو بھاری مقدار میں سپلائی کی ضرورت ہے۔ حکومتی وسائل کے علاوہ عوام اور فلاحی تنظیموں کی بھی مدد کی جانی چاہئے۔ ریلیف کیمپوں تک آسان رسائی سے مصیبت میں گھرے بھائیوں اور بہنوں کی مدد ہوسکے گی-
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...