پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے مشکل میں پاکستان کی عملی مدد کریں،چینی سفیر

0
228

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چینی سفیر نونگ رنگ نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں ۔مختلف زبانوں کے سب ٹائٹل کے ساتھ جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے اب تک تقریبا 90 ملین ڈالر امداد دی ہے۔پاکستان میں چینی سفیر نے کہا کہ اعلان کردہ امداد پاکستان کو ملنے والی سب سے بڑی امداد ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں۔واضح رہے اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو چین سیقرضوں میں ریلیف لینے کے مشورے پر چینی وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اوربھائی کی طرح مدد کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو مشورہ دیا کہ پاک چین تعاون پربلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔