برسلز (این این آئی)نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتاً کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...