اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یوکرین یا دنیا کے دیگر معاملات سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ملک میں ہونے والی تباہی ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع میں پاکستان فریق نہیں ہے ، یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر روسیوں کا اپنا نقطہ نظر اور مغرب کا اپنا نقطہ نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے بحران سے مل کر نمٹنے کا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...