سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی نے جس کی شناخت راہول بھگت کے نام سے ہوئی ہے، ضلع کے علاقے بونیار میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 555ہو گئی ہے۔