عمران کی کال ناگزیر ہے، تاخیر کی گنجائش نہیں، شیخ رشید

0
173

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نے اپناکام نکلوانا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے،عمران کی کال ناگزیر ہے اورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔