روس کا یوکرینی علاقوں سے الحاق تسلیم نہیں کریں گے، بائیڈن

0
232

واشنگٹن(این این آئی )امریکی وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبینہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔امریکی صدرنے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔