سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

0
218

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے دونوں ممالک کے فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں مملکت اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون، مشترکہ کوآرڈینیشن اور اسے بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔