لاہور(این این آئی) آٹا اور چینی کے بعد پولٹری مافیا بھی میدان میں آگیا مرغی کے گوشت کے علاوہ انڈے کی قیمتوں میں بھی 10 دن کے اندر 20 روپے سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا گزشتہ ہفتے 240 روپے سے 245 روپے تک فروخت ہونیوالامرغ کا گوشت مختلف مقامات پر290 روپے کی حد کو چھو گیا اسی طرح انڈے جو گزشتہ ہفتے 160 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے تھے ان کی قیمت میں بھی 20 روپے فی درجن کا اضافہ دیکھنے میں آرہا اور یہ انڈے شہر میں 180 جبکہ گردونواح میں 190 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ ایک انڈا 20 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی ہوٹلز اور برگر’ شوارما فروخت کرنیوالوں نے کڑاہی گوشت’ برگر اور شوارمے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...