سیول(این این آئی)جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی پر معافی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز جاپان کے اوپر سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج نے مشترکہ مشقیں کیں اور جوابی میزائل فائر کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشق کے دوران جنوبی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے میں ناکام ہوگیا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے میں رات گئے زور دار دھماکا سنا گیا۔جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایک میزائل مشترکہ طور پر فائر کیا گیا جب کہ الگ سے داغا جانے والا میزائل فضا میں جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی تباہ ہوگیا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میزائل کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...