اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بیجوں کے تقسیم کے عمل کو ہر حال میں شفاف بنایا جائیگا ۔این ایف آر سی سی کا وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی/ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال ، چیئرمن این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ ، صوبائی سیکرٹریز زراعت سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں ربیع کی فصل خصوصاً گندم اور تیل کے بیجوں کی منصوبہ بندی اور کسانوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ متاثرہ علاقوں میں گندم اور آئیل سیڈز کی تقسیم کا میکانزم اور شفافیت یقنی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں بیجوں کے تقسیم کے عمل کو ہر حال میں شفاف بنایا جائے گا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں قابل کاشت رقبے کا بڑا حصہ متاثر ہوا ۔ سیکرٹری زراعت نے کہاکہ سیلابی صورتحال کو کاشت کے حوالے سے مواقع میں بدلنے کے لیے تیار ہیں ۔ حکام بلوچستان نے کہاکہ بیچ کے لیے کسانوں کو 30 فیصد سبسڈی دے رہے ہیں ۔ این ایف آر سی سی نے کہاکہ جس علاقے میں 30 نومبر تک پانی اتر جائیوہاں گندم کاشت کی جائے ، جہاں 30 نومبر تک پانی نہیں اترتا وہاں گندم کی بجائے آئیل سیڈ لگائے جائیں ۔ ڈپٹی چیئر مین این ایف آر سی سی نے کہاکہ زیر آب آنے والے قابل کاشت رقبہ کا کوالٹیٹو جائزہ لیا جائے تاکہ امدادی سرگرمیوں کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے ،صوبوں کی ضروریات کا پچاس فیصد بیج وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہاکہ بیج کی وافر مقدار موجود ہے ۔وزیر فوڈ سیکورٹی نے فورم کو یقین دھانی کرائی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں ضرورت ہوئی بیج فراہم کرینگے ۔وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کو تیار ہیں ۔این ایف آر سی سی نے ہدایت کی کہ صوبے 10 اکتوبر تک قابل کاشت رقبہ اور بیج کی ضروریات سے آگاہ کردیں ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...