اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں، مالی معاونت قرضوں کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے ،تباہ کن سیلاب کے بعد مدد کی بھیک نہیں مانگیں گے،عالمی برادری کو سیلاب زدگان کے لئے مزید بہتر اور بڑے منصوبے کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ مدد کی بھیک نہیں، آلودگی پھیلانے والے ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں، مالی معاونت قرضوں کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے،تباہ کن سیلاب کے بعد مدد کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ عالمی برادری کو سیلاب زدگان کے لئے مزید بہتر اور بڑے منصوبے کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کومون سون کی شدید بارشوں کے بعد بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، تباہ کن سیلاب کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیاہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بعض علاقوں میں شدید طوفانی بارشیں ہوئیں، زندگی میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی اور عوام کے مصائب نہیں دیکھے۔ انہوںنے کہاکہ میری عوام اپنے ہی ملک میں ماحولیات سے متاثرہ مہاجرین بن گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کے فنڈز، عطیات اور مدد کے وعدے ناکافی ہیں، ملک میں ہونے والی تباہی ہمارے معاشی وسائل سے باہر ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم کسی پر الزام تراشی نہیں کررہے تاہم یہ ہمارا کیا دھرا نہیں، کیا مجھے کشکول اٹھا کر مدد کی اپیل کرنی چاہئے؟ ۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین، پیرس کلب سمیت سب سے غیرملکی قرضوں کی معطلی کے امکانات پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کسی صورت بھی نادہندہ نہیں ہوگا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ہم مالی معاونت کی بات کررہے مزید قرضوں کی نہیں، امیر ممالک نے موسمیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 100 ارب ڈالرماحولیاتی فنڈ میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی ہنگامی صورتحال کے لئے وہ رقم کہاں ہے؟ امیر ممالک کے لئے اپنے وعدے پورے کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...