مدینہ منورہ(این این آئی)وہاڑی سے مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہاہے کہ پارٹی قائدمیاں نوازشریف نے لند ن میں ملاقات کے دوران انہیں پنجاب کے حوالے سے ایک اہم ذمہ داری سونپی ہے،عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچتے ہی میں اس ذمہ داری کوپورا کرنے میں لگ جاوں گا اور قائدکے اعتماد پر پورا اتروں گا،پاکستان کے مسائل کا حل صرف (ن)لیگ کی قیادت کے پاس ہے ، عوام دیکھ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار نے چندہی دنوں میں کس طرح معیشت کو بہتر کیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ثاقب خورشید نے بتایاکہ سعودی عرب آنے سے پہلے انہوں نے لندن میں نوازشریف سے اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن )کے تنظیمی امور، ملک خصوصاً پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ثاقب خورشید نے کہا کہ نوازشریف نے ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ میری وابستگی کو سراہا اور کہاکہ آپ جس طرح سے اپنی بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں پارٹی اس کے اعتراف میں جب دوبارہ اقتدار میں آئے گی تواہم ذمہ داری دی جائے گی جبکہ پارٹی قائد نے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی مجھے ایک اہم ٹاسک دیا ہے۔ثاقب خورشید نے کہاکہ ضلع وہاڑی کے عوام مجموعی طور پر ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرتے چلے آئے ہیں اور آئندہ بھی جب انتخابات ہوں گے تو (ن)لیگ ضلع وہاڑی کی بیشترنشتیں جیتے گی۔انہوں نے بتایاکہ میں نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اور روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر بھی ملک ترقی،سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ثاقب خورشید سے مدینہ منورہ میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والے درجنوں پاکستانیوں ملاقات کرکے انہیں عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد دی۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...