ڈائریکشن میں کوئی دلچسپی نہیں ،خود کو اداکاری تک محدود رکھنا چاہتی ہوں’ ثنا

0
140

لاہور( این این آئی) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ میری ڈائریکشن میں کوئی دلچسپی نہیں اور خود کو صرف اداکاری تک محدود رکھنا چاہتی ہوں لیکن زندگی میں ایک مرتبہ ضرور ڈائریکشن کا تجربہ کروں گی ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے فلموں اور ٹی وی میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزرگیا ہے ۔ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن پر خدا کی ذات کی خصوصی نوازشات ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکشن میں دلچسپی نہیں اس لئے کا خیال بھی نہیں آتا لیکن یہ سوچ ضرور ہے زندگی میں ایک بار اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ڈائریکشن کا تجربہ ضرور کروں گی ۔اتنے سالوں سے کام کر رہی ہوں اورمیں نے بہت سے نام ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے ۔ بہت سے ایسے تکنیکی معاملات ہیں جن کی مجھے اچھی طرح سمجھ ہے ۔