کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں۔سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آصف زرداری کی صحت اچھی ہے۔چند دنوں میں آصف زرداری اسپتال سے گھر چلے جائیں گے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بتایاتھا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔دوسری جانب خاندانی ذرائع نے بتایاکہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں غلط ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق صدر کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے، آصف علی زرداری ایک دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل کردیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...