کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات ومانس ٹرانزٹ شرجیل انعام نے کہاہے کہ عمران خان مسیحا نہیں فراڈیا ہے،لیکس سے ثابت ہوگیاہے کہ عمران خان کرسی کی لالچ میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔عمران خان کی تیسری آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کا سرغنہ ہے،آڈیو میں عمران خان 5 ایم این ایز خود خریدنے کا انکشاف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام سے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ کرتے رہے ۔وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ2018میں بھی عمران خان کو حکومت بنانے کے لئے اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں تھی،پورے پاکستان میں جہاز دوڑا دوڑا کر ایم این ایز کو خریدا گیا ،جس ایم این اے کو یہ لوگ خرید نہ سکے ان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملایا ۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عوام بالخصوص نوجوانوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے ،یہ شخص ہمارے ملک اور معاشرے کے لیے خطرہ ہیں ،لیکس سے ظاہر ہوگیا کہ عمران خان پاکستان کا کرپٹ ترین شخص ، منی لانڈرنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا بے تاج بادشاہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...